واشنگٹن، یکم اگست (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا جو راستہ اختیار کرے گا ویسا ہی سلوک کیا جائے گا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں کینیڈا سے پیار کرتا ہوں، وہاں میرے بہت دوست ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ کینیڈا کا تحفظ کیا ہے لیکن کینیڈا جو راستہ اختیار کرے گا ویسا ہی سلوک کیا جائے گا، فلسطینی ریاست سے متعلق کینیڈا نے جو کیا وہ پسند نہیں آیا۔ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا نے جو کچھ کیا وہ پسند نہیں، فلسطینی ریاست کے بارے میں کینیڈا کا مؤقف ڈیل بریکر نہیں ہے ، کچھ عرصہ پہلے ہی کچھ اور تجارتی معاہدے کیے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا اس دوران میں نے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی اور سب نے مجھے یہی کہا کہ امریکہ ایک سال پہلے مردہ ہوچکا تھا۔صدر ٹرمپ نے روس کو جنگ ختم کرنے کیلئے 8اگست کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا 8اگست تک روس نے جنگ ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو اضافی ٹیرف لگا دیں گے ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس جو کر رہا ہے وہ افسوسناک ہے ، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جارہے ہیں، روس اور یوکرین کی جنگ اب رک جانی چاہیے ، ہر ہفتہ روس اور یوکرین کے 7 ہزار فوجی ہلاک ہوتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال کو خوفناک قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں خوراک کے لیے 60 ملین ڈالر دیے لیکن کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا، غزہ میں صورتحال اچھی نہیں اس کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
ٹرمپ کا صدارتی فٹنس ٹسٹ کی بحالی کا اعلان
واشنگٹن، یکم اگست (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی فٹنس ٹیسٹ اور فٹنس ایوارڈز کی بحالی کا اعلان کر دیا۔امیرکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو صحت مند زندگی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی فٹنس ٹیسٹ کی بحالی کا اعلان کر دیا، انہوں نے اسکولوں میں دوبارہ جسمانی فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے ۔