بولیویا میں خوفناک سڑک حادثہ، 16 افراد ہلاک

   

پٹاکامایا: بولیویا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان زور دار تصادم کے نتیجے میں 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حادثہ بولیویا کے قصبے پٹاکامایا اور شمالی چلی کے شہر تامبو کویماڈو کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا، مسافر بس بولیویا سے چلّی جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔بولیوین پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے دوران اگلی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں ہائی وے کی مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔