بولیویا کی سابق صدر کو دس برس قید کی سزا

   

لاپاز۔ جنوبی امریکی ملک بولیویا کی ایک عدالت نے ملک کی سابق صدر جینینے اینّز چاویز کو سن 2019 میں بغاوت کرنے کا قصوروار ٹھہرایا دیا ہے۔ جمعے کے روز اس اہم عدالتی فیصلے میں سابق صدر کو دس برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ چون سالہ اینّز کو آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ انیّز نے سن 2019 کے صدارتی انتخابات کے بعد آئین اور جمہوری نظام کی ضمانت دینے والے ملکی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ سابق صدر انیّز کو گزشتہ برس مارچ میں دہشت گردی، بغاوت اور سازش جیسے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔