حیدرآباد۔11 جولائی (سیاست نیوز) بونال تہوار کے بہتر انعقاد کے لیے اکنا مادنا مہانکالی مندر کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے سرپرست جی نرنجن کے مطابق مندر کے قواعد کے مطابق نئی کمیٹی تشکیل عمل میں آئی ہے۔ جی راجہ رتنم اور ڈاکٹر اے بھرت پرکاش کو مشیر مقرر کیا گیا۔ کے ستیش کمار کمیٹی کے صدر ہوں گے جبکہ رام دیو اگروال ڈاکٹر پربھاکر اور ایم کرشنا نائب صدور، کے دتاتریہ سکریٹری، ایم وجئے کمار، جگ موہن کپور، چیتن کمار سوری جوائنٹ سکریٹریز، ایس پی کرانتی کمار آرگنائزنگ سکریٹری منتخب کئے گئے۔ ارکان عاملہ میں کے کنیا لال، جی آنند اے ویرا بھدرا سوامی، ایم ونود کمار، کے اجئے کمار، امرت لال سوگندی، اے گوپال، جی دنیش، ایس وی راجو یادو، جی راجو، مکیش یادو اور راجو شامل ہیں۔