حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے طنزیہ ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ بکنے والے بک رہے ہیں اور خریدنے والے خرید رہے ہیں ۔ اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کی جانب سے کانگریس لیجسلیچر پارٹی کو ٹی آر ایس میں ضم کرنے کابلیٹن جاری کرنے کے بعد ٹیوٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ میں جمہوریت کا مذاق اُڑایا جارہا ہے ۔
