نئی دہلی: بلی بائی ایپ بنانے والے اہم ملزم کو دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کلیدی ملزم نیرج بشنوئیکو آسام سے گرفتار کیا گیا جس نے گِٹ ہبن نامی پلیٹ فارم پر بلی بائی ایپ تیار کیا تھا، جس پر مسلم خواتین پر نازیبا باتیں کی جاتی تھیں۔ پولیس کے مطابق نیرج بشنوئی معاملہ کا اہم منصوبہ ساز ہے، اسی نے بلی بائی ایپ تیار کیا اور اسی نے ٹوئٹر پر بھی اس ایپ کے لنک کو پوسٹ کیا۔ ملزم نیرج بشنوئی کی عمر تقریباً 21 سال ہے۔ دہلی پولیس اسے آسام سے لے کر دہلی پہنچی۔اس سے پہلے دہلی کمیشن برائے خواتین نے دہلی پولیس کو ‘بلی بائی’ اور ‘سْلّی ڈیل’ ایپس پر قابل اعتراض مواد کی تحقیقات کے سلسلے میں اس ہفتے کے آخر تک اس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
کمیشن نے دہلی پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس کے سامنے پیش ہو اور ‘سلی ڈیل’ اور ‘بلی بائی’ کیس میں گرفتار افراد کی فہرست پیش کرے۔دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا سائبر کرائم سے متعلق معاملات میں دہلی پولیس کے لاپرواہی کے سبب ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ‘