بچوں کو شوقیہ قتل کرنے والا اسرائیل دنیا کا پہلا ملک

   

اسرائیل کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کو ایک مشغلے کے طور پر قتل کر رہی ہے اور تل ابیب اقوام عالم کے درمیان ایک اچھوت ریاست بننے جا رہی ہے۔گولن نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ملک پربچوں کو مشغلے کے طور پر مارنے کا الزام لگایا ہے۔اسرائیلی اخبار دعوت احرونوت نے منگل کے روز حزب اختلاف کے بائیں بازو کے سیاستدان کے حوالے سے اپنی اشاعت میں بتایا کہ اگر اسرائیل نے عقل مندانہ رویہ نہ اپنایا تو وہ اقوامِ عالم میں جنوبی افریقہ جیسی اچھوت ریاست بن جائے گا۔