بچوں کوسرکاری اسکول میں شریک کروائیں

   

Ferty9 Clinic

سرپرستوںکو ضلع کلکٹرکا مشورہ ‘جنگائوںمیں اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح
جنگائوں۔ 10جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع جنگائوں ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم گرلز انگلش میڈیم نوتعمیر شدہ چھ کمروں پرمشتمل عمارت کا افتتاح جنگائوں ضلع کلکٹر رضوان باشاہ شیخ نے کیا ۔ جنگائو ں ضلع کا واحد اردو میڈیم اسکول ہے جہاں پراردو کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ اس بلڈنگ کی تعمیرفرینکلن ٹیمپلٹن اور راونڈ ٹیبل انڈیا کے مالی تعاون سے کی گئی ہے۔ اس موقع پرضلع کلکٹر جنگائوں رضوان باشاہ باشاہ شیخ نے بہتر سے بہترتعلیم دینے کیلئے اساتذہ کی ہمت افزائی کی ۔ اردومیڈیم اسکول کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم اسکول قائم ہے ‘ہر فرد حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے ولی سہولتوں سے مستفیدہوں۔ حکومت ہرطرح کی مدد تعلیم کیلئے کرنے تیارہے ۔ اولیائے طلبہ سے درخواست کی کہ اپنے نونہالوںکو سرکاری اسکولس میں داخلہ دلائیں۔ خانگی مدارس میں ہزاروں روپئے فیس ادا کی جاتی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سرکاری مدارس قائم ہیں۔ اس میں بچوںکو داخلہ دلانے کی ترغیب دی۔ جلسہ کی صدارت ایم ای او شنکرریڈی نے کی ۔ انچارج ہیڈ ماسٹر امت عالیہ ‘ستیہ نارائنا مورتی ‘ ہیما بندو‘مادھوریڈی ‘ کارتک ‘رمیش اور دوسرے اس موقع پرموجود تھے ۔ پروگرام کے اختتام پرمحمد شفیع مدرس نے اظہار تشکرکیا ۔ انچارج ہیڈ ماسٹر امۃ عالیہ نے کلکٹر جنگائوں رضوان باشاہ شیخ کو شال پیش کی ۔