اوٹکور اردو میڈیم اسکول میں سیلف گورنمنٹ ڈے، ایم ای او کی مخاطبت
اوٹکور ۔ اوٹکور کے اردو میڈیم تحتانیہ مدرسہ میں یوم حکومت خود اختیاری یعنی سیلف گورنمنٹ ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یوم حکومت خود اختیاری پروگرام میں طلباء و طالبات نے اساتذہ کے بہترین کردار ادا کرتے ہوئے درس و تدریس کے بخوبی خدمات انجام دیئے۔ عرشیہ بیگم نے کلکٹر کا رول ادا کیا اور ڈی ای او کی حیثیت سے سحرش طالبہ نے خدمات انجام دیئے۔ محمد اشرف علی نے ایم ای او کا رول اور امیہ طالبہ نے ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری سنبھالی۔ مشکورہ انعم، آمنہ، صفا منتھنا، مدثر، آشہان انجم، عفت بیگم، شعیب اور عرفانے اساتذہ کے بہترین خدمات انجام دیئے۔ بعد ازاں دو پہر ایک بہت بڑے جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت سی شوریا پرکاش ریڈی سرپنچ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے وینکٹیا اوٹکور منڈل ایجوکیشنل آفیسر، ایم لکشمی ریڈی صدر پی آر ٹی یو، عبدالخالق ایس ایم سی چیرمین، محمد اسماعیل مجلس قائد و وارڈ ممبر نے شرکت کی۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینکٹیا ایم ای او نے کہا کہ طلباء و طالبات اور اولیائے طلباء سے کہا کہ اپنے بچوں کو رومانہ اسکول روانہ کریں کیونکہ آج کے دور میں علم ہی بلند مقام کو لے جاتی ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے بہترین انداز سے رنگ برنگے کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جس میں مختلف رہنماؤں جیسے امبیڈکر، مہاتما گاندھی، مولانا ابو الکلام آزاد، ٹیپو سلطان، جھانسی کی رانی اور انگریزوں کا کردار ڈرامے کی شکل میں ادا کیا۔ اس اجلاس کی کارروائی محمد فضل احمد ہیڈماسٹر نے چلائی۔ عبدالغفار، عبدالکریم، فرحت بیگم، زرینہ بیگم اور رضوانہ بیگم نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس اجلاس میں محمد ابراہیم مکتھل، نذیر احمد، سمع اللہ کلوال، عبدالرشید نگری، محمد محبوب علی مڑکی، وقار یونس، محمد رفیع پورلہ سابق نائب سرپنچ، ڈاکٹر ایم اے رحیم پاشاہ، عبدالخالق، عبدالحق کے علاوہ عوام کی بالخصوص خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔