بچوں کی جنسی ہراسانی ،مجرمین کو سخت سزا دی جائے

   

میدک میں posco عدالت کا افتتاح، جسٹس ہائیکورٹ امرناتھ گوڑ اور دیگر ججس کا خطاب

میدک: ضلع میدک کی عدالت میں کم عمر یا نابالغوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے یا عصمت دری کرنے پر پیش آئے مقدمات کی تیزی کے ساتھ یکسوئی اور اس طرح کے جرائم میں ملوث درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے سزاوں کو سنانے کے لئے جدید ایکٹ posco عدالت کا قیام عمل میں آیا۔ جس کا افتتاح جسٹس ہائی کورٹ آف تلنگانہ نے عزت مآب جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹیو جج آف عدالت متحدہ ضلع میدک جناب بی پال ریڈی نے کی۔ عدالت میدک کے بار اسوسی ایشن صدر جناب ایس چندرا ریڈی ایڈوکیٹ اور جنرل سکریٹری بار اسوسی ایشن جناب سنتوش ریڈی آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میدک پر مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاء وکلاء ضلع میدک کا والہانہ استقبال کیا۔ posco ایکٹ کی عدالت کے افتتاح کے بعد جسٹس ہائی کورٹ جناب امرناتھ گوڑ کی موجودگی میں posco ایکٹ عدالت کے جج کی حیثیت سے جسٹس مائتری نے اپنے فرائض کی ذمہ داری سنبھالی۔ اس خصوصی عدالت کے سیکشن اینڈ گیسٹ رومس کا افتتاح ضلع جج متحدہ میدک عدالت پاپی ریڈی نے کیا۔ پولیس میدک نے جسٹس امرناتھ گوڑ کو اعزازی سلامی دی۔ اس موقع پر میدک بار اسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ سدی پیٹ، سنگاریڈی اور نرساپور عدالتوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء، قائدین بار اسوسی ایشن نے بھی مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔ جسٹس ہائی کورٹ نے احاطہ عدالت میدک میں شجرکاری بھی کی۔ جسٹس امرناتھ گوڑ، ضلع جج میدک جناب پاپی ریڈی نے میدک کے وکلاء کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس جدید ایکٹ posco سے متعلق جانکاری حاصل کریں۔ علاوہ ازیں بار اسوسی ایشن کے زیراہتمام ورکشاپس کا بھی اہتمام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرمین کو سخت سے سخت سزائیں دلوانے اور معصوموں کو بچانے کے لئے ایک ایکٹ 2012 (پوسکو) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انھوں نے کہاکہ 18 برس سے کم عمر بچوں کے ساتھ منہ کالا کرنے والے درندہ صفت افراد کو سزائیں دلوانے میں پیچھے نہ ہٹیں۔ انھیں سلاخوں کے پیچھے ڈالنا ہوگا اور کم عمر بچوں کے حقوق کو سامنے لائیں۔ انصاف کا تقاضہ ہے کہ ایسے شیطانوں کو عمر قید کی سزا سنانے میں بھی کوئی رعایت نہ کریں۔ اس پروگرام میں میدک ضلع کے سینئر وکلاء مسرز وی پرتاب ریڈی، جناردھن ریڈی، جناب اقبال علی ظفر (نرساپور)، ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش، ضلع ایس پی میدک جی چندنا دپتی، سینئر سیول جج میدک سہاسنی، اسپیشل موبائل جج میدک سائی کرن کے علاوہ مقامی وکلاء مسرز سی پوچیا، لکشمی کمار، اے رویندر، شیخ فضل احمد، رزیم النساء بیگم، بالیا، سائی بابا، کروناکر جیون ریڈی، حافظ علی بیگ، مایا وینکٹیشم، پون سریکار، شوبھن گوڑ، سبھاش چندر گوڑ کے علاوہ دیگر وکلاء عدالت میدک کے منسٹریل اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی۔