حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ہمارے معاشرہ میں اکثر والدین کو بچوں کے تعلیمی مظاہرہ کو لے کر کافی پریشان دیکھا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہوتا ہے کہ ان کے بچو ںکا حافظہ یا میموری بہت کمزور ہے جس کے نتیجہ میں وہ ناقص تعلیمی مظاہرہ کرتے ہیں ۔ امتحانات میں اچھے نمبرات سے کامیاب نہیں ہوتے ۔ اس طرح کے پریشان حال والدین کو فکر میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اب ایسی ٹیکنکس منظر عام پر آئی ہیں جس کے ذریعہ بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو غیر معمولی طور پر فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ آج کل ایک جاپانی ٹکنیک کا بہت زیادہ استعمال ہورہا ہے جس کے نتیجہ میں بچوں کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں روزنامہ سیاست نے Intellect Excellence Academy کے تعاون و اشتراک سے 19 فروری بروز اتوار صبح ساڑھے دس تا دوپہر ایک بجے سیاست کے عابد علی خاں آڈیٹوریم میں مفت سمینار کا اہتمام کیا ہے جس کے لیے والدین اپنے بچوں کے ناموں کا اندراج کرواسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 7711991160 پر ربط کریں ۔