سدی پیٹ میں ایک روزہ سمینار سے پروفیسر مجید بیدار و دیگر کا خطاب
سدی پیٹ : گورنمنٹ ڈگری کالج سدی پیٹ شعبہ اردو کے زیر اہتمام یک روزہ قومی سیمینار بعنوان ” عصر حاضر میں ادب اطفال” بہ تعاون مالی قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہند دہلی منعقد کیا گیا۔ جسکی صدارت ڈاکٹر سی ایچ پرساد پرنسپل کالج نے کی۔ مہمان خصوصی فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل نے شرکت کی۔ اعزازی مہمان ڈاکٹر پروفیسر مجید بیدار،محترمہ قمر جمالی، محمد سراج عظیم، ڈاکٹر رضا رحمان عاکف سنبھلی، کے۔ حسین نے شرکت کی۔کلیدی خطاب پروفیسر سید فضل اللہ مکرم نے کیا۔جلسہ کی کاروائی کا آغاز قاضی محمد ظہیر الدین کی قرات کلام پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض محترمہ معراج فاطمہ لکچرار کالج ہذا نے ادا کئے۔ عبدالقدوس صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں میں انکے نفسیاتی رحجان کی جانب توجہ مرکوز کرنے پر تفصیلی بیان دیا، پروفیسر مجید بیدار نے اپنے خطاب میں اطفال کیلئے صلاحیت کو اجاگر کرنے پر روشنی ڈالی۔ محمد سراج عظیم بچوں کے سینئر ادیب نے کہا کہ بچوں میں نفسیاتی طور پر توجہ دلانے کی ترغیب دی حالیہ مرحومہ عائشہ کی موت کا تذکرہ کیا بتلایا کہ بچوں کو ڈپریشن کا شکار نہ ہونے دیں، بچوں سے والدین دوستانہ رویہ اختیار کریں۔ انھوں نے اپنا ایک مقالہ پیش کیا جسمیں بچوں کے رہن سہن پر توجہ دہانی کی۔ بزم عظمت ادب اردو سدء پیٹ صدر حشمت اللہ حشمت نے اجلاس سے خطاب کیا اور بچوں میں اردو کے فروغ کی غرض سے تحریری مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا۔کنوینر ڈاکٹر سید اسرار الحق و معاون کنوینر معراج فاطمہ، شاہد الرشید، اور محمد فخر الدین صدر میوا نے شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔