بچوں کی موت پروزیراعظم اور راہول گاندھی کااظہارِ غم

   

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔خیال رہے ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارکے ڈسٹرکٹ اسپتال میں گذشتہ شب چائلڈ کیئر وارڈ میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچوں کی المناک موت ہوگئی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے نوزائیدوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔راہول نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت اس واقعے میں جان گنوانے اور زخمی ہونے والے نوزائیدوں کے کنبہ کو ہر ممکن مدد کرے گی۔