بچکنڈہ /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل کے مواضعات میں گنڈے کلور کلائی دیگر مواضعات میں بی آر ایس پارٹی کے عوامی نمائندوں کی گھر گھر انتخابی مہم جاری ہے تفصیلات کے بموجب بی آر ایس پارٹی قائدین نے مواضعات میں دن رات گاؤں گاؤں میں بی آر ایس پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ بی آر ایس امیدوار ہنمنت شنڈے کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے کار کے نشان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔
میدک میں 8 نومبر کو 3 امیدواروں کا ادخال نامزدگی
میدک /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر جی امباداس راجیشور ریٹرننگ آفیسر میدک اسمبلی و آر ڈی او میدک کے مطابق میدک اسمبلی 034 حلقہ سے 8 نومبر کو تین امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر اے کمار آزاد ، مسٹر پی باپو ریڈی آزاد اور مسٹر ونپرتی روہت بھارتیہ چیتنیا یوجنا پارٹی BCY سے اپنا پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں۔ جبکہ قبل ازیں ایک اور آزاد امیدوار جی ناگراج گوڑ اور 7 نومبر کو سٹنگ ایم ایل اے بی آر ایس امیدوار محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرچکی ہے ۔ مسٹر اباداس نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر ہے ۔