بچکنڈہ تحصیل آفس کے سائن بورڈ سے اردو غائب

   

بچکنڈہ۔/27 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ تحصیل آفس کے سائن بورڈ سے اردو غائب ہے جس سے عوام کو مشکلات ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے بموجب بچکنڈہ ایم آر او آفس کے پاس تین یا چار دفاتر موجود ہیں ۔ تحصیل آفس کے سائن بورڈ سے یکسر اردو غائب رہنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ حالانکہ ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔ بعض دفاتر میں سائن بورڈ پر صرف تلگو اور انگریزی کا استعمال کررہے ہیں۔ اردو دوسری زبان ہونے کے باوجود اس کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ مختلف دفاتر پر عہدیداران اردو تحریری کرنے کیلئے تساہل کررہے ہیں۔ اردو کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔ اب تلنگانہ میں کانگریس کا اقتدار ہے اور مختلف دفاتر میں اردو داں کا تقرر کیا گیا ہے لہذا کانگریس حکومت اردو سرکاری زبان کا مکمل تحفظ کرتے ہوئے اسے دوسری زبان کا درجہ دیاجائے اور تمام محکمہ جات اور دفاتر اور آر ٹی سی بسوں پر اردو تحریر کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔