بچہ مزدوری کروانے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد : /21 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے چائیلڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور محکمہ مال کے عہدیداروں کی مدد سے فلک نما علاقہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو بچہ مزدوری میں ملوث تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ شیخ توفیق ساکن فاطمہ نگر فلک نما نے بہار سے کم عمر بچوں کو شہر منتقل کرکے انہیں بیاگ اور سیٹ بنانے والے کارخانہ میں بچہ مزدور کی حیثیت سے استعمال کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور دیگر محکمہ جات عہدیداروں نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 8 بچہ مزدوروں کو اس کے چنگل سے بچالیا اور گرفتار شخص کو فلک نما پولیس کے حوالے کردیا ۔ ب