وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انتہائی ضروری اصلاحات پر بات چیت کو طریقہ کار کی چالوں سے روکا نہیں جانا چاہئے اور جو لوگ اس کی مخالفت کررہے ہیں وہ “اس عمل کو ہمیشہ کے لئے روک نہیں سکتے”۔ ہندوستان اس وقت 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے اور اس سال دسمبر میں اپنی دو سالہ مدت پوری کرے گا جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستان بڑی ذمہ داریاں لینے کے لیے تیار ہے لیکن ساتھ ہی وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ دنیا کے ایک حصے کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹا جائے ہمارے دور میں، ہم نے کچھ سنگین لیکن تفرقہ انگیز مسائل پر ایک پل کا کام کیا ہے۔ ہم نے میری ٹائم سیکورٹی، امن قائم کرنے اور انسداد دہشت گردی جیسے امور پر بھی اپنی توجہ مرکوز کی۔