بڑی کمپنیوں میں ملازمت دلانے کا جھانسہ ، ایک شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) بے روزگار نوجوانوں کو بڑی کمپنیوں میں ملازمت کا جھانسہ دیکر دھوکہ دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے ایک کارروائی میں 26 سالہ بی منی کسٹما ساکن ترور محبوب آباد کو گرفتار کرلیا ۔ خود کو چینپیاکٹ کمپنی کا ایچ آر منیجر ظاہر کرتیہ وئے یہ دھوکہ باز کو ۔۔۔۔۔ کوٹکر ڈاٹ کام پر ملازمت کے اشتہارات دے رہا تھا اور بے روزگار نوجوانوں کو راغب کرتے ہوئے دھوکہ دے رہا تھا ۔ روزگار کے خواہشمند افراد سے ان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 5 ہزار روپئے فی امیدوار مراحل کی تکمیل کیلئے حاصل کر رہا تھا ۔ اس دھوکہ باز کے خلاف نریڈمیڈ ، گھٹکیسر ، جواہر نگر ، اپل اور ناچارم میں مقدمات درج ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً ایک 100 سے زائد بے روزگاروں کو اس نے دھوکہ دیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 35 ہزار نقد رقم دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔