ناک ، منہ اور آنکھ کو ملنے سے گریز کریں ، وائرس سے بچنے امریکی یونیورسٹی کی تحقیق
حیدرآباد۔4جون(سیاست نیوز) پکوان کے دوران کس شئے کو کتنے درجہ حرارت پر پکایاجانا چاہئے اس سلسل میں امریکی ادارہ سی ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ اصولوں کے مطابق بڑے جانور کے گوشت اور بکرے کے گوشت کو کم از کم 145فارن ہیٹ پر پکایا جانا چاہئے جبکہ چکن کے علاوہ دیگر پرندوں کے گوشت کے پکوان کیلئے 165فارن ہیٹ لازمی ہے۔ ترکاریوں کو اچھی طرح سے پکانے سے کورونا وائرس کے جراثیم باقی نہیں رہتے اور ان تمام اشیاء کو پکوان سے قبل اچھی طرح سے دھولینا کافی ہے۔ صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے تیار غذاء کا استعمال کیا جانا ضروری ہے ۔ کورونا وائرس کے متعلق ماہرین کا کہناہے کہ یہ جسم میں ناک ‘ منہ اور آنکھ کے ذریعہ داخل ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس سے احتیاط کے لئے منہ کو ہاتھ لگانے کے علاوہ ناک اور آنکھ کو ملنے سے گریز کیا جانا ضروری ہے۔ امریکی یونیورسٹی کیک اسکول آو میڈیسن ساؤتھ کیلیفورنیا کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں اس با ت کی توثیق کی گئی ہے کہ ریستوراں کے کچن کو صفائی کے ذریعہ محفوظ بنایا جاسکتا ہے اور مالکین کو لازمی ہے کہ وہ اپنے عملہ کی صحت کا خصوصی خیال رکھنے کے علاوہ ان کو کورونا سے پاک رکھنے کے اقدامات کریں تاکہ ان کی جانب سے کسی بھی غیر تیار شدہ شئے کو چھونے کے اثرات سے بھی محفوظ رکھا جاسکے ۔ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر ڈبہ بند غذاء کو محفوظ طریقہ سے لیجانے کے بعد استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے کیونکہ ڈبہ بند غذاء جس ڈبہ میں بند کی جا رہی ہے اس کے اوپری حصہ کو ہی ہاتھ لگنے کا امکان ہوتا ہے اسی لئے ہاتھ میں لینے سے قبل ہاتھ کی بہتر انداز میں صفائی اور گھر پہنچنے کے بعد ہاتھوں کو بہتر انداز میں دھو لینے سے اگر کورونا وائر س کے اثرات ہیں بھی تو زائل ہوجائیں گے۔