بکسر : بہار کے بکسر ضلع کے نیو بھوجپور پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے سے پولیس نے غیر قانونی طور پر چلنے والی منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کیا اور سات لوگوں کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کمار نے اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نیو بھوجپور تھانہ کے تحت چندا گاؤں میں آنجہانی رام چندر لال کے بیٹے وریندر کمار سریواستو کے گھر میں کچھ لوگ منی گن فیکٹری چلا رہے ہیں۔ مذکورہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے سب ڈویژنل پولیس افسر آفاق اختر انصاری کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی اور انہیں چھاپہ مارنے کی ہدایت کی۔ تشکیل دی گئی ٹیم نے مذکورہ اطلاع کی تصدیق اور ضروری کارروائی کے بعد چھاپہ مار کر غیر قانونی آتشیں اسلحہ کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد برآمد کر کے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔