حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بگ باس سیزن 7 کے کامیاب امیدوار پلوی پرشانت کیلئے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے ۔ سیزن میں کامیابی کے بعد جشن اور ریالی کے دوران تشدد پیدا کرنے اور املاک کو نقصان پہونچانے کے دونوں گروپس پر الزامات ہیں اور بگ باس تلگو سیزن 7 کے کامیاب امیدوار پلوی پرشانت اور رنراپ امردیپ کے حامیوں میں گذشتہ روز جھگڑا ہوا تھا اور دونوں کی سرگرمی علاقہ میں بے چینی اور تشدد کا سبب بن گئی تھی ۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور پلوی پرشانت کو تلاش شروع کردی ہے ۔ جس نے اپنا فون بند کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر روپوش اختیار کرلی ہے ۔ ع