بھابھی گھر پر ہیں کو الیکشن کمیشن کی نوٹس 

,

   

نئی دہلی: زی گروپ کے اینڈ ٹی وی کے کامیڈی سیریل ’’ بھابھی جی گھر پر ہیں ‘‘ کے اسٹار سومیا ٹنڈن پر بی جے پی کو اسکیمات کو فروغ دینے کے الزام میں الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کی ہے ۔ سیریل کے اسکرین رائٹر راگھویر شیکھاوت نے ایک تفریحی ویب سائٹ سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ ہاںیہ بات سچ ہے کہ پروڈیوسرس کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوئی ہے۔ وہ اس کا جواب داخل کریں گے۔ راگھویر نے مزید کہا کہ ہم پروگرام میں کسی اپوزیشن پارٹی کا نام نہیں لیا ہے او رنہ ہم کسی پارٹی کو نشانہ بنایا ہے ۔ ہم اپنے حد میں رہتے ہوئے کام کیا ہے۔ ہم نے صرف سوچھ بھارت ابھیان او ر اس کام کے اصل آدمی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے ۔

مہاراشٹرا کے کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت دی ہے کہ بھابھی جی گھر پر ہیں او رزی ٹی وی کے دیگر دو پروگرام وزیراعظم نریندر مودی او ران کی پارٹی کے کام کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان چینلس کے مالک بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبھاش چندرا مالک ہیں او رانتخابی ضابطہ کے خلاف ہے ۔