بھارت اور پاکستان کا آج نیو یارک میں مقابلہ

   

نیویارک: دنیا کا ثقافتی سنگم نیویارک اتوار کو پہلی بار روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کا تجربہ کرے گا۔ یہ میچ رات 8 بجے (انڈیا ٹائم) سے کھیلا جائے گا۔ دو مقامی کرکٹ لیگز کے صدر اجیت شیٹی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کو ہر کوئی دیکھنا چاہتا ہے اور یہ ہمارے شہر میں ہو رہا ہے۔ اجیت نے بتایا کہ وہ بہت، بہت پرجوش ہوں۔ تاہم، لانگ آئی لینڈ کے آئزن ہاور پارک کے پاپ اپ اسٹیڈیم سے تقریباً 10 میل (16 کلومیٹر) کے فاصلے پر لٹل انڈیا محلے میں انٹرویو دینے والے مداحوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس میچ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ 31 سالہ راجیت کرشنا نے بتایا کہ اس میچ کا ٹکٹ بہت مہنگا ہے۔ لہٰذا میں اسے اپنے موبائل پر دیکھوں گا۔ راجیت نے کہا کہ انڈو پاک میچ انتہائی خاص ہوتا ہے، ان کی ایک طویل تاریخ ہے۔ امریکا میں منعقد ہونے والا یہ پہلا کرکٹ ورلڈ کپ ٹی20 فارمیٹ میں ہے، جو روایتی ٹسٹ میچ فارمٹ میں پانچ روزہ مقابلوں کے برعکس تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ ری سیل مارکیٹ میں میچ کے ٹکٹ کم از کم 800 ڈالرز میں فروخت کیے جارہے ہیں۔ بھارتی اور پاکستانی برادریوں کے علاوہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک، جہاں کرکٹ مقبول ہے، وہاں سے آنے والے تارکین وطن بھی اس میچ کیلئے انتہائی پر جوش ہیں۔ بنگلہ دیشی نژاد 58 سالہ فروس احمد نے کہا کہ میں بھارتی یا پاکستانی نہیں ہوں لیکن پھر بھی میں اسے دیکھنے جا رہا ہوں کیونکہ یہ ایک ہائی وولٹیج میچ ہے۔ نیویارک میں مقیم پاکستانی صحافی وجاہت خان نے کہا کہ وہ اس سے پہلے کبھی بھی ایک ہی وقت میں کسی کرکٹ میچ کے حوالے سے زیادہ پرجوش یا گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریک ریکارڈ یا ڈیٹا جھوٹ نہیں بولتا، اس میچ میں پاکستان کے ہارنے کا امکان ہے، لیکن آپ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، کبھی نہیں۔ دوسری جانب چھٹے نمبر پر موجود پاکستان کو ہرانے کے بعد امریکا میں کرکٹ کے تعلق سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ مقامی کرکٹ آرگنائزر اجیت شیٹی نے بتایا کہ تمام نیوز چینل اس کے بارے میں بات کررہے ہیں، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کرکٹ کیا ہے؟