بھارت بند میں رضاکارانہ حصہ لینے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

شاد نگر میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس، وی شنکر اور دیگر کی شرکت
شاد نگر:مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مخالف عوامی پالیسیوں کے خلاف 27 ستمبر کو آل انڈیا کانگریس کی ملک گیر سطح پر بند کا اعلان کیا۔ 27 ستمبر کو ملک گیر بند کے اعلان کو اپوزیشن جماعتوں کی تائید حاصل ہے۔ کانگریس ، سی پی ایم ، سی پی آئی اور دیگر سیاسی جماعتیں بند میں حصہ لیں گی۔ اور بند کو کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر شاد نگر میں منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ویرلہ پلی شنکر نے کہا کہ مخالف عوام پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر کی عوام ان دنوں کافی پریشان ہے اقتدار والی حکومتوں کو بارہا توجہ دلانے کے باوجود حکومتوں پر کسی طرح کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے اسی لیے کانگریس پارٹی نے ملک گیر سطح پر بند کا اعلان کیا۔ بند کے اعلان کو تمام سیاسی اپوزیشن جماعتیں مل کر کامیاب بنائیں گی۔ بند کو عوامی تعاون بھی حاصل ہے ، پانوگانتی پرواتالو ، این راجو اور متعلقہ پارٹیوں سے وابستہ دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کر رہے۔ 27 ستمبر کو شاد نگر حلقہ بھر میں کاروبار ، صنعتیں ، تعلیمی ادارے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے کہا گیا کہ وہ بند کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس موقع پر محمد علی خان بابر ، رگھو ، کرشنا ریڈی ، بلراج گوڑ ، کے چنیا۔ جگدیشور ، اشناگوڑ ، ہری ناتھ ریڈی ، راجو ، جنگا نرسمہا ، بدھولا جنگیا ، ایشور نائک ، پرشانت ، سائی بابو ، سری سانتھ ، کانگریس ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، سی آئی ٹی یو ، اے آئی ٹی یو سی ، ایس ایف ایس آئی قائدین کے علاوہ ، چندر شیکھر ، شینو نائک ، پرشوتم ریڈی ، جتیندر ریڈی ، وٹھل یادو ، مادھوولو ، مناپتی پردیپ اور دیگر موجود تھے۔