نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کا ہدف اگلے 25 برسوں میں توانائی کے معاملے میں خود کفیل بننا ہے اور اس کے لیے اختراعی اور متبادل ذرائع کو ہر ممکن فروغ دیا جائے گا۔ مودی نے یہاں مہاتما مندر آڈیٹوریم میں ماروتی سوزوکی کی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بیٹری کی مینوفیکچرنگ پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔ اس پروگرام میں گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر، بھارت میں جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی کے علاوہ جاپانی کمپنی سوزوکی موٹرز کے حکام موجود تھے۔