حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) ملک میں مہنگائی اور بڑھتی فرقہ پرستی کیخلاف راہول گاندھی کی’’ بھارت جوڑو ‘‘ یاترا کا آج کنیا کماری سے آغاز ہوگیا۔ شیڈول کے مطابق یاترا 24 یا 25 اکٹوبر کو تلنگانہ میں مکتھل کے مقام پر داخل ہوگی۔9 اسمبلی حلقہ جات اور 4 لوک سبھا حلقوں میں 15 دن تک 350 کیلو میٹر کا احاطہ کیا جائے گا۔ پردیش کانگریس کمیٹی اس دوران میں 5 عام جلسوں کا منصوبہ بنارہی ہے۔ر
یاترا مکتھل سے محبوب نگر، جڑچرلہ، شاد نگر، شمس آباد، متنگی، سنگاریڈی، جوگی پیٹ، شنکرم پیٹ اور مدنور سے مہاراشٹرا میں داخل ہوجائے گی۔ر