بھارت میں کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد معاملات

,

   

بھارت میں کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد معاملات

نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ تازہ کاری کے مطابق نئے معاملات کے اضافہ کے ساتھ کل تعداد چار لاکھ دس ہزار چار سو اکسٹھ تک ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 306 کے اضافہ کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تیرا ہزار دو سو چون ہوگئی ہے، دوسری جانب اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے، دو لاکھ ستائیس ہزار سات سو چھپن مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

مزید جاننے کےلیے دیکھیں خصوصی رپورٹ۔

YouTube video