بھارت نے حاصل کیا پٹرول میں ایتھنول ملاوٹ کا 10 فیصد ہدف: وزیراعظم مودی

   

نئی دہلی: عالمی یوم ماحولیات کے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں سے کہا کہ آج ہندوستان نے پٹرول میں 10 فیصد ایتھنول ملانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی ملک میں مقررہ وقت سے صرف 5 ماہ قبل حاصل کی گئی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی انتھک کوششوں کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے، ہندوستان کے لوگوں کو اس پر فخر محسوس کرنا چاہئے۔پی ایم او انڈیا نے اس کے بارے میں ایک ٹویٹ کرکے ملک کے لوگوں کو اس کامیابی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے ملک کی عوام کو مبارکباد دی۔