بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر ہفتہ سے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جائیں گے

   

نئی دہلی:وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہفتہ سے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جے شنکر ہند-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے فریم ورک کے تحت قائم سیاسی، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی تعاون کی کمیٹی کی پہلی وزارتی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس کی مشترکہ صدارت ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کریں گے۔دونوں وزراء دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے اور پی ایس ایس سی کمیٹی کے چار مشترکہ ورکنگ گروپس سیاسی و سفارت خانہ، قانون و سلامتی، سماجی و ثقافتی اور دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کے تحت ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔