حیدرآباد4جنوری(یواین آئی) خفیہ طورپر منتقل کی جانے والی بھاری بیرونی کرنسی کو شمس آباد ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف انٹلی جنس ٹیم نے ایک اطلاع پر ایک مسافر کے پاس سے ضبط کی۔اس مسافر کی شناخت 24سالہ محمد نصیر کے طورپر کی گئی جو ایرعربیہ کی فلائٹ G9 767 کے ذریعہ شارجہ سفر کرنے والا تھا تاہم جب سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے اس کے سوٹ کیس کی تلاشی لی تو اس میں 34.49لاکھ روپئے مالیت کی بیرونی کرنسی پائی گئی۔اس مسافر کو کسٹم کے عہدیداروں کے حوالے کردیاگیا۔اس معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔