بھاگلپورکے رنگ ڈیم کی مرمت کا کام جنگی خطوط پر جاری

   

بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے گوپال پور تھانہ علاقے میں سیلاب کے پانی سے کل تباہ ہونے والے رنگ ڈیم کی مرمت کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ، جب کہ زیر آب علاقوں سے تمام لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔بھاگلپور کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نوال کشور چودھری نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گوپال پور علاقے میں گنگا ندی کے کنارے واقع رنگ ڈیم کے کٹاؤ والے حصوں کی مرمت کے لیے پٹنہ سے آبی وسائل کے محکمے کی ٹیم کے ذریعہ مقامی محکمانہ انجینئروں کے ساتھ موقع پر مرمت کا کام تیزی سے کرایاجارہا ہے ۔ محکمہ کے چیف انجینئر اور مقامی پولیس اور انتظامی افسران چوبیس گھنٹے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈیم کو پہنچنے والے نقصان کے بعد سیلاب کا پانی قریبی تین چار دیہاتوں اور نشیبی علاقوں میں پھیلنے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کئی ٹیموں کے تعاون سے بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر قائم ریلیف کیمپوں میں بھیجا گیا ہے ۔ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ گوپال پور علاقے میں مختلف مقامات پر قائم ریلیف کیمپوں میں کمیونٹی کچن کے ذریعے تمام لوگوں کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ وہاں ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جانوروں کے لیے چارے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

دہلی یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں سمینار
نئی دہلی :تعلیمی وسماجی سطح پر ہر دور میں خواتین کا کردار بہت اہم رہا ہے ، فیملی کی قیادت خاتون کرتی ہے اور ملک کی تعمیر وترقی میں ان کا نمایاں رول ہے ، خواتین سے متعلق موضوعات پر سیمینار کرانا وقت کی ضرورت ہے ،مجھے آج کے اس سیمنار میں شریک ہوکراور اتنی بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہاراسلامی فقہ اکیڈمی کے تعاون سے شعبہ دہلی یونیورسٹی میں ‘ عربی ادبیات کے فروغ ہندوستانی خواتین کا کردار’ کے موضوع پر منعقد دو روزہ سیمنار کے افتتاحی اجلاس میں دہلی یونی ورسٹی میں ڈین آف کالجز پروفیسر بلرام پانی نے کیا۔