پر جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کی روانگی
کتہ گوڑم ۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی ہدایات پرمولانا عبدالکریم رشادی صدر جمعیۃ علماء ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے ایماء پرضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے جن علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں، ان کے گھروں کی صفائی کے لئے جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوان پہنچ کر اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں، اسی طرح سیلاب سے متاثرہ7000 ہزار گھرانے ایسے ہیں جن کو راشن کی سخت ضرورت ہے۔چار دن سے مسلسل شہر کے مختلف مساجد میں اعلانات کئے گئے۔ نیز اہل خیر حضرات سے انفرادی ملاقاتوں کے ذریعہ جمعیۃ کے کارکن نے ریلیف فنڈ اکٹھا کیا،جن علاقوں میں راشن کی ضرورت ہے وہاں تین قسطوں میں راشن روانہ کرنے کا ارادہ کیا،اس سلسلے کی پہلی قسط صدر مولاناعبدالکریم رشادی کی زیرنگرانی دو ٹرکوں سے راشن ویلیر پہاڑروانہ کیا گیا ۔ ان سواریوں کو C.P.I لیڈر جناب صابر پاشاہ نے جمعیۃ علماء کا جھنڈا لہرا کر روانہ کیا۔ان دو ٹرکوں میں50 کنٹل راشن ہے۔