حیدرآباد 2 جولائی ( پی ٹی آئی ) محکمہ جنگلات کے دو اہلکار کتہ گوڑم کے ایک گاوں میں قبائلیوں کے ایک گروپ کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ ایک فاریسٹ رینج آفیسر کو حملہ کرکے زخمی کردینے کے واقعہ کے بعد پیش آیا ہے ۔ پولیس کا کہا کہ کتہ گوڑم ضلع کے تما پیٹ گاوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ انہوں نے جنگلات کی اراضی پر ناجائز سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ ان حملوں پر فکرمند فاریسٹ محکمہ کی ملازمین تنظیموں نیوزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کی اور حملہ آوروں کو سزائیں دلانے کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محکمہ کے عملہ کو ہر ممکن سکیوریٹی کی فراہمی پر بھی توجہ دی جانی چاہئے ۔
