بھدرادری ۔ کتہ گوڑم میں ِسڑ ک حادثہ۔15افرادزخمی

   

حیدرآباد7جون(سیات ڈاٹ کام )تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں ایک سڑک حادثہ میں 15افراد زخمی ہوئے ۔یہ حادثہ ضلع کے وی ایم بنجارامنڈل کے بوروگوڑا علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں لاری کو ٹکر دے دی۔یہ بس کتہگوڑم سے ستوپلی جارہی تھی۔اس میں سنگارینی کالریز کے مزدور سوارتھے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ایک اور حادثہ جو مُلگ ضلع کے کوتہ کلور گاوں میں پیش آیا میں ایک شخص ہلاک اور بعض دیگر زخمی ہوگئے ۔یہ افراد بائیک سوار کی جانب سے توازن کھودینے کے نتیجہ میں بائیک کے لاری سے ٹکرانے کے بعد زخمی شخص کو اسپتال منتقل کررہے تھے کہ اسی دوران ایک اور بائیک نے ان افراد کو ٹکر دے دی۔یہ ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔