حیدرآباد۔ 15ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں کمی درج کی گئی ہے ۔ بھدراچلم میں دریا کے بہاو میں بتدریج کمی ہوگئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ بالائی علاقوں سے پانی کا شدید بہاو ہونے کی وجہ سے اس کی سطح آب بڑھ گئی تھی تاہم جوں جوں بارش میں کمی ہوئی اس کی سطح بھی بتدریج گھٹنے لگی۔ جمعرات کی صبح 6 بجے اس کی سطح 47.1 فٹ درج کی گئی تاہم احتیاطا حکام پہلے خطرہ کی وارننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔