امریکی بزنس انٹیلی جنس فرم مارننگ کنسلٹ کے تازہ سروے میں
نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) امریکی بزنس انٹیلی جنس فرم مارننگ کنسلٹ کے تازہ سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ سروے کے مطابق 75 فیصد لوگوں نے مودی کو اپنا پسندیدہ لیڈر تسلیم کیا ہے ۔اس فرم نے ‘گلوبل لیڈر اپروول ٹریکر’ کیلئے 4 سے 10 جولائی کے درمیان سروے کیا تھا۔ اس میں دنیا بھر کے لوگوں کی رائے لی گئی جس میں 75 فیصد لوگوں نے وزیر اعظم مودی کے حق میں رائے دی۔ مودی کے بعد جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کو 59 فیصد، ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلی کو 57 فیصد اور کناڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو 56 فیصد ریٹنگ ملی ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 44 فیصد ریٹنگ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی صرف 40 فیصد ریٹنگ کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔سروے میں صرف آٹھ فیصد لوگوں نے ہی نریندر مودی کے بارے میں فیصلہ کن رائے نہیں دی اور 18 فیصد لوگوں نے ان کے خلاف رائے ظاہر کی۔