گمبھی راوپیٹ ، سرسلہ یکم مئی ۔( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سرسلہ ضلع کلکٹر سندیپ کمار جھا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ “بھوبھارتی قانون (ریکارڈ آف رائٹس اِن لینڈ – 2025)” کسانوں کے لیے ایک مفید اور انقلابی قدم ہے۔ وہ ایلارڈی پیٹ منڈل کے سادو وینکٹ ریڈی فنکشن ہال میں منعقدہ کسان آگاہی اجلاس سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔کلکٹر نے اپنے خطاب میں نئے بھوبھارتی قانون اور سابقہ دھَرنی قانون کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ دھَرنی قانون مناسب منصوبہ بندی کے بغیر بنایا گیا تھا۔ اس لئے کانگریس حکومت نے بھوبھارتی قانون متعارف کروایا ہے، جس کے تحت اراضی کے ریکارڈ کو شفاف، درست اور قابلِ رسائی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔اس اجلاس سے ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کی چیرپرسن صابرہ بیگم، شیخ غوث اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں تحصیلدار سجاتا، بلاک کانگریس صدر دمموٹی نرساہیہ، منڈل کانگریس صدر سدی لکشما ریڈی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
