بی جے پی کے خلاف امیدوار نہ کھڑا کرنے پر کانگریس ارکان ناراض ، دونوں ہی پارٹیوں کی جانب علحدہ علحدہ جشن
بھونگیر /29 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر صدرنشین بلدیہ پر کانگریس کا قبضہ۔تاہم نائب صدرنشین بلدیہ پر بی جے پی نے اپناقبضہ جمایا ۔ کانگریس کو 17 اراکین بلدیہ کی تائید رہنے کے باوجود 6 اراکین پر مشتمل بی جے پی نے نائب صدرنشین کے عہدے کو حاصل کرلیا ہے۔ کانگریس نے نائب صدرنشین کے عہدے کیلئے امیدوار کو مقابلہ میں نہ رکھتے ہوئے بی جے پی کی جیت میں راہ ہموار کی ہے۔آج صبح 11 بجے دفتر بلدیہ کے کانفرنس ہال میں بلدیہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کانگریس کے 17 بشمول بی آر ایس کے3 اور بی جے پی کا 1 رکن بلدیہ نے اجلاس میں کیمپ سے خصوصی بس کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کی۔اسی طرح بی آر ایس کے 6 اور بی جے پی کے 6 اراکین بلدیہ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ بی آر ایس کے 5 اراکین بلدیہ نے اجلاس میں غیرحاضر ہوتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔واضح رہے کے 35 رکنی اراکین بلدیہ پر مشتمل بھونگیر بلدیہ میں 30 اراکین نے صدرنشین بلدیہ انجنیلو،نائب صدرنشین بلدیہ چنتلا کرشٹیا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے مذکورہ قائدین کو عہدوں سے ہٹایا۔جس پر آج صدرنشین بلدیہ اور نائب صدرنشین بلدیہ کے عہدوں کیلئے انتخاب عمل میں آیا۔ڈپٹی کلکٹر جے شری کی صدارت میں اجلاس کا آغاز ہوا۔اس اجلاس میں بی آر ایس کے 5 اراکین بلدیہ غیرحاضر رہے۔پرسیڈنگ آفیسر نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے اجلاس کے قواعد سے اراکین بلدیہ کو واقف کروایا۔جس میں کانگریس کی جانب سے صدرنشین بلدیہ کیلئے پوتم شیٹی وینکٹیش کا نام بند کور میں رکن اسمبلی انیل کمارریڈی نے پریسڈنگ آفیسر کے حوالے کیا۔اسی طرح بی جے پی کی جانب سے بورا راکیش کا نام پیش کیا گیا۔اسی طرح صدرنشین کے عہدے کیلئے بی آر ایس کی جانب سے نام پیش نہیں کیا گیا۔تاہم دو نام پیش ہونے سے ہاتھ اٹھاکر ووٹنگ کی گئی۔جس میں کانگریس کے تمام 11 بی آر ایس کے 3 اور بی جے پی کے ایک رکن بلدیہ نے کانگریس امیدوار کی تائید کی جس سے 17 ووٹ حاصل ہوئے اور بی جے پی کو صرف 6 ووٹ حاصل ہوئے جس سے کانگریس کو کامیاب قرار دیا گیا۔اسی طرح نائب صدرنشین بلدیہ کے عہدے کیلئے پریسائیڈنگ آفیسر نے نام پیش کرنے کا اعلان کیا جس پر بی جے پی نے 25 وارڈ رکن بلدیہ مایا دشرت کا نام پیش کیا۔تاہم کانگریس کی جانب سے کسی کا بھی نام پیش نہیں کیا گیا۔جس پر بی جے پی کے امیدوار مایا دشرت کو نائب صدرنشین بلدیہ کیلئے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان کیا گیا۔رکن اسمبلی کے اس رویہ کے خلاف خود انہیں پارٹی کے اراکین بلدیہ نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔کیونکہ بی جے پی اورکانگریس ایک دوسرے کے سخت مخالف ہے۔پھربھی کانگریس بی جے پی کے خلاف امیدوار کو نہ رکھتے ہوئے اندورنی طور پر بی جے پی کی تائید کی ہے۔یہ سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔بعد ازاں کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے علحدہ علحدہ کامیابی کا جشن منایا گیا۔اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔
