بھونگیر میں خواتین کی تیار مصنوعات کی فروخت کیلئے سنٹر کی تعمیر

   


بھونگیر ۔ یکم جنوری (سیاست ڈسرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر پامیلا ستپاتھی نے کہا کہ ضلع کلکٹر کے دفتر میں ایک نیا مرکز تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین اپنی جانب سے اگائی جانے والی اناج،ترکاری،کو مختلف شعبوں کے تحت اپنی مصنوعات فروخت کرنے اور انہیں اچھی مارکیٹ کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ہفتہ کو انہوں نے کلکٹر آفس کے احاطے میں نئے تعمیر شدہ سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر مختلف شعبوں کے تحت خواتین کی جانب سے تیارکردہ مصنوعات کی فروختگی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ وہ اپنی اگائی اور تیار کردہ مصنوعات کو براہ راست فروخت کر سکیں اور انہیں مارکیٹ کی سہولیات فراہم کر سکیں۔اس موقع پر ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سی ایچ۔ کرشنا ریڈی، ضلع دیہی ترقی افسر منڈی اوپیندر ریڈی، محکمہ پنچایت راج کے ڈی ای گریدھر اور دیگرموجود تھے۔