بھونیشور کی جگہ پرتھوی راج حیدرآباد کی ٹیم میں شامل

   

دبئی: رائزرس حیدرآباد کے تیز اور کفایتی گیند باز بھونیشور کمار کے چوٹ کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ سیزن سے باہر ہونے کے بعد بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر پرتھوی راج کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ بھووی کی جگہ حیدرآباد نے اب پرتھوی راج کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ 22 سالہ پرتھوی راج نے گذشتہ سال آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کھیلا تھا اور اپنا پہلا میچ حیدرآباد کے خلاف کھیلا تھا۔ پرتھوی کو راجستھان رائلز کے خلاف بھی موقع دیا گیا تھا۔ تاہم اس بار کولکتہ نے پرتھوی راج کو برقرار نہیں رکھا۔