بھوٹان سے پہلا ہندوستانی جہاز بنگلہ دیش پہونچ گیا

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالکلیہ پہلی مرتبہ ایک ہندوستانی مال بردار جہاز جس میں بھوٹان سے ایک ہزار میٹرک ٹن کرشڈ اسٹون لادے گئے، وہ براہ دریائے برہمپتر ہندوستان سے گزرتے ہوئے بنگلہ دیش پہونچ چکا ہے، جس سے وقت اور حمل و نقل کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انڈین ہائی کمیشن نے یہاں ایک بیان میں بتایا کہ نارائن گنج سٹی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔