بھوپال شہر میں ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف پوسٹرس

   

Ferty9 Clinic

ہندو مقدس مقامات میں ان کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ
بھوپال۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئرقائدڈگ وجئے سنگھ کے یہ دعویٰ کرنے کے بعد کہ بعض لوگ جو ’’زعفرانی ملبوس‘‘ پہنے ہوتے ہیں وہ عصمت ریزی کے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں ۔ ان کے خلاف بھوپال شہر میں گمنام پوسٹر نظر آنے لگے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوؤں کے مقدس مقامات پر ان کے داخلہ پر پابندی لگا دی جائے ۔ ایسا لگتا ہے یہ پوسٹر چہارشنبہ کے دن آدھی رات کو شہر کی کئی مندروں کے باہر لگائے گئے ، جن میں چار املی علاقہ کا پرشورام مندر بھی شامل ہے ۔یہ پوسٹر ایک نامعلوم سیدھے بازو کی تنظیم نے لگائے ہیں ۔ تاہم بعض گمنام افراد نے صبح ان پوسٹروں کو نکال دیا ۔ مذکورہ پوسٹروں پر کانگریس کے اس بزرگ قائد کی تصویر بھی ہے اور ان میں لکھا ہے کہ ’’ ہندو سماج کی یہی پکار‘‘ ہندوورودھی ڈگ وجئے سنگھ کیلئے مندروں کے دروازے بند ہوں ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے منگل کو یہ بیان دے کر تنازعہ پیدا کردیا کہ بھگوا کپڑے پہننے والے مندروں میں عصمت ریزیاں کررہے ہیں اور اس طرح وہ سناتن دھرم کو بدنام کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ یہ حرکتیں ناقابل معافی ہیں‘‘ ۔