بھوپال کے آٹو ایمبولنس ڈرائیور جاوید کیخلاف مقدمہ

   

بھوپال : بھوپال کے جاوید اپنے آٹو ایمبولنس کے ذریعہ کورونا کے مریضوں کو ہاسپٹل پہنچا رہے تھے۔ انہوں نے اپنے آٹو میں آکسیجن سلنڈر بھی رکھا تھا تاکہ مریضوں کو تکلیف نہ ہو۔ ہفتہ کو پولیس نے جاوید کے خلاف کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا۔ بعدازاں پبلک نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد پولیس نے جاوید کے خلاف مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ مدھیہ پردیش میں کورونا کیسیس میں اضافہ کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے لیکن کورونا مریضوں کو ہاسپٹل پہنچانے کیلئے جاوید نے اپنے آٹو کے ذریعہ ایمرجنسی خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا۔