بھوپال: کورونا قہر کے سبب دو سال بعد بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں ہموار ہو گئیں ہیں ۔ عالمی تبلیغی اجتماع جس پر کورونا قہر کے سبب دو سال سے پابندی عائد تھی، امسال حالات سازگار ہونے کے بعد بھوپال ضلع انتظامیہ و محکمہ پولیس نے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے ۔ امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں ہوگا ۔ اجتماع کمیٹی کے ذریعہ بھوپال بیرسیہ روڈ پر واقع اینٹ کھیڑی میں عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔