بھکنور منڈل میں کوآپریٹیو سوسائٹی کا دوبارہ آغاز

   

کاماریڈی :27 ؍اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قائم کے بعد بھکنور منڈل کے کاچا پور میں کوآ پریٹیو سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن گزشتہ 10 سالوں سے یہ سوسائٹی کو بند کیا گیا تھا سوسائٹی میںہوئی دھاندلیوں کے باعث ا سے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کوبے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر کی کاوشوں کے باعث دوبارہ اس کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔محمد علی شبیر نے اس کی کشادگی کے لیے حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی سے اس بارے میں واقف کروانے پر چیف منسٹر نے اس کی کشادگی کے لیے احکامات جاری کرنے پر آج دوبارہ اس کا افتتاح کیا گیا جس پر کسانوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا اور ان کی تہنیت بھی پیش کی گئی۔ بعد از محمد علی شبیر نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم عمل لائی سابقہ حکومت کہ زیر التوا چیف منسٹر ریلیف کی یکسوئی کے لیے چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے پر چیف منسٹر نے تقریبا 300 افراد کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے فنڈز کو منظور کیا گیا۔