بھگونت مان کو معافی مانگنی چاہئے: دھامی

   

امرتسر: شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ اور شرومنی گردوارہ کمیٹی کے ٹویٹر پوسٹس پر پابندی کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے وزیراعلی بھگونت مان سے شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار پر کئے گئے تبصرے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔آجگوردوارہ شری سکھچنا صاحب پھگواڑہ میں دھرم پرچار کمیٹی کی میٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ دھامی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سکھوں کو بدنام کیا جا رہا ہے اور یہ افسوسناک ہے کہ حکومت اس واقعے کے خلاف سکھ برادری کی طرف سے اٹھنے والی آواز کو دبا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل شرومنی کمیٹی کی جانب سے ایک ٹویٹر پوسٹ پر حکومت ہند نے ملک میں پابندی لگا دی تھی اور آج سری اکال تخت صاحب کے جتھیدار کے ایک ٹویٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر کھیلے جانے والے اس کھیل کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے ۔