بھیما کورے گاؤں:این آئی اے کی عذرداری پر نولکھا کو نوٹس

   

نئی دہلی 2جون (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے بھیماکورے گاؤں تشدد معاملے میں دہلی اور ممبئی کی خصوصی عدالتوں کی عدالتی کارروائی سے متعلق دستاویز طلب کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (ای آئی اے ) کی عذرداری پر منگل کو حقوق انسانی کے کارکن گوتم نولکھا سے جواب طلب کیا۔جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے این آئی اے کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ کی دلیلیں سننے کے بعد نولکھا کو نوٹس جاری کیا۔