پونے۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کورے گائوں۔ بھیما عدالتی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی موصولہ درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ این سی پی کے سربراہ شردپوار کو 2018ء میں پولیس میں پیش آئے طبقہ واریت پر مبنی تشدد کے بارے میں ان کی طھرف سے دیئے گئے بیانات کے ضمن میں طلب کیا جائے۔ ویدیک وچار منچ کے ایک رکن ساگر شنڈے نے اپنے وکیل پردیپ گائوڈے کے ذریعہ جمعرات کو ایک درخواست دائر کی جس میں پوار کو دو رکنی کمیشن کے اجلاس پر طلبی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق شرد پوار نے صحافت سے ملاقات پروگرام کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ دائیں بازو کے کارکنوں ملنہ اکبوٹے اور سمبھاجی بھیڈے نے کورے گائوں۔ بھیما میں کچھ الگ ماحول پیدا کیا تھا۔ اس پریس کانفرنس میں شرد پوار نے یہ بھی کہا تھا کہ پونے پولیس کشمرن کا رول بھی مشتبہ رہا ہے۔