بھیما کورے گاؤں کیس کی منتقلی پر شردپوار ناراض

,

   

کیس این آئی اے کے حوالے کرنے کیخلاف اودھو ٹھاکرے کی حکومت پر تنقید
ممبئی ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)صدر این سی پی شردپوار نے آج کہا کہ بھیما کورے گاؤں کیس کی منتقلی پر وہ ناراض ہیں ۔ انہوں نے اس کیس کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سپرد کرنے مرکز کے فیصلہ پر تنقید کی اور مہاراشٹرا حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ مرکز کے اشاروں پر کام کررہی ہے ۔ شردپوار نے کہا کہ دستور کے مطابق اس کیس کو این آئی اے کے حوالے کرنا غلط ہے ۔ انہوں نے اس فیصلہ کی تائید کرنے پر بھی اودھو ٹھاکرے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مہاراشٹرا پولیس کے بعض عہدیدار اس کیس کی تحقیقات قابل اعتراض طریقہ سے کررہے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کی تحقیقات میں پولیس والوں کے رول کی جانچ کی جائے ۔