بھینسہ اے ایس پی راجیش مینا کی شادی، اندرا کرن سابق وزیر و دیگر کی شرکت

   

نرمل 28 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ اے ایس پی مسٹر راجیش مینا آئی پی ایس کی شادی ریاست راجستھان کے شہر جئے پور میں انجام پائی۔ ان کی شادی میں ضلع نرمل اور متحدہ ضلع عادل آباد کے سیاسی قائدین نے شرکت کی جس میں قابل ذکر سابق وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی، حلقہ اسمبلی کانگریس انچارج نرمل کے سری ہری راؤ، نرمل ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو آئی اے ایس، لوکاھوما ریڈی سابق صدرنشین وجئے ڈیری، وٹھل ریڈی سابق رکن اسمبلی مدہول، شیام نائک موظف آر ٹی او، جی نگیش رکن پارلیمنٹ عادل آباد، بھیم ریڈی صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی نرمل، سینئر کانگریسی قائد انیس احمد خان، شیخ جبار این آر آئی، پی راجیشور ریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی سارنگ پور، انیل کمار آئی پی ایس، فیضان احمد ایڈیشنل کلکٹر میڑچل، پی اے سینو، سید جلیل ازہر سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر کے علاوہ رکن اسمبلی نرمل مسٹر الیٹی مہیش ریڈی، رکن اسمبلی مدہول مسٹر راما راؤ پٹیل کے علاوہ راجیش مینا آئی پی ایس کے رشتہ داروں کے علاوہ ان کے جئے پور کے دوست احباب کی کثیر تعداد اس تقریب میں شریک تھی۔ شادی چٹواڑہ فلانی اور آگرہ روڈ جئے پور راجستھان میں انجام پائی۔